راجوری:مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے سولکی گاؤں کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ بتادیں کہ راجوری کے ہی درہال علاقے میں 17نومبر کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند مارا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے راجوری کے سولکی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
معلوم ہوا ہے کہ فوج ،جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے سولکی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو بھی محاصرے میں لے لیا ہے۔