اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری کے کئی علاقوں میں عسکریت پسند مخالف آپریشن جاری - ایل او سی پر دراندازی

مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے منگل کے روز لائن آف کنٹرول کے نزدیک کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔Search Operation In Rajouri villages

Search Operation In Rajouri villages After Suspect movement
راجوری کے کئی علاقوں میں عسکریت پسند مخالف آپریشن جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 3:02 PM IST

راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں ایل او سی کے نزدیک سکیورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے راجوری کے مندر گالا گاؤں اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لیکر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے منگل کے روز لائن آف کنٹرول کے نزدیک کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا، جس دوران رہائشی مکانوں کی تلاشی کے ساتھ ساتھ جنگلی علاقے کو بھی کھنگالا جارہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ طورپر ایل او سی کے قریب کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا ہے۔

مزید پڑھیں:


معلوم ہوا ہے کہ فوج نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر چوکسی بڑھائی ہے۔بتادیں کہ دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ حد متارکہ پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details