راجوری : راجوری میں لگاتار نویں دن بھی تلاشی آپریشن جاری رہا اور اب تک 55 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو منگل کے روز سی آر پی ایف اہلکاروں نے تربیت دی۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں جگہ جگہ بینکرس بنائے جارہے ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ Search Operation In Rajouri
اطلاعات کے مطابق راجوری میں لگاتار نویں روز بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا جس دوران متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر راجوری کے ایک درجن علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے پہرے بٹھائے ہیں اور وہاں پر مشتبہ افراد کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے ۔Anti militancy operation in Rajouri
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا اور ابتک زائد از 55 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ راجوری کے دور افتادہ علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے لگاتار آپریشنز جاری ہیں جس دوران مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر اُن سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی۔
راجوری میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر نہ صرف اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی بلکہ جگہ جگہ موبائیل بینکرس تعمیر کیے گئے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔Crpf In rajouri