اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sarpanch Allegedly kills Wife راجوری میں مبینہ طور پر سرپنچ نے اپنی اہلیہ پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا - وی ڈی ممبر نے اہلیہ کو گولی مار کر ہلاک کیا

راجوری کے دور دراز علاقہ میں ایک سرپنچ نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو رائفل سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ متوفی کی شناخت 46 سالہ نیلم دیوی کے بطور ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 9:38 PM IST

راجوری:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے دور افتادہ گاؤں میں وی ڈی سی ممبر و سرپنچ نے اپنی اہلیہ پر سروس رائفل سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 13اور 14ستمبر کی درمیانی شب سندر بنی پولیس تھانے کو اطلاع موصول ہوئی کہ یشپال ولد تیرتھ رام ساکن پترارا جو کہ پنچایت حلقہ پترارا کا سرپنچ اور وی ڈی سی ممبر بھی ہے نے اپنی اہلیہ پر سروس رائفل سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوئی۔
انہوں نے تایا کہ گولیوں کی آوازیں سنتے ہی آس پاس رہائش پذیر لوگ فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور خون میں لت پت خاتون کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا، تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مہلوک شدہ خاتون کی شناخت 46سالہ نیلم دیوی کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لیکر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 63کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:VDC Member Rifle Goes Off: وی ڈی وی ممبر کی رائفل سے چلی گولی، نوجوان زخمی

واضح رہے کہ سرحدی ضلع راجوری کے ڈھانگری علاقہ میں 1جنوری 2023کو ہوئے عسکری حملہ کے بعد اس علاقہ میں لوگوں خاص کر وی ڈی سی ممبران کو نہ صرف خود کی بلکہ آس پڑوس کے افراد کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کے لیے سرکار کی طرف سے رائفل دی گئی تھی جب کہ حفاظتی اہلکاروں نے انہیں اسلحہ کی ٹریننگ بھی دی تھی۔ سنہ 1990کے اوائل میں جب جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی عروج پر تھی،اس دوران وادی چناب اور خطہ پیر پنچال میں عسکریت پسندوں سے مقابلہ کرنے میں سکیورٹی اہلکاروں کی مدد کے لیے وی ڈی سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، تاہم بعد میں ان وی ڈی سی کو غیر فعال کیا گیا تھا اور ان کا اسلحہ بھی انتظامیہ نے واپس لیا تھا۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details