اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری میں سڑک حادثہ، 11 افراد زخمی - راجوری میں پیش آئے سڑک حادثے میں 11 افراد زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پیش آئے سڑک حادثے میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

راجوری میں سڑک حادثہ، 11 افراد زخمی
راجوری میں سڑک حادثہ، 11 افراد زخمی

By

Published : Feb 17, 2020, 10:50 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:16 PM IST

اطلاعات کے مطابق راجوری سے ڈونگی جا رہی میٹا ڈور گاڑی بس اڈے سے چند میٹر کی دوری پر حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں گیارہ مسافر زخمی ہوگئے۔

راجوری میں سڑک حادثہ، 11 افراد زخمی

عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منقتل کیا گیا، تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اس مقام پر کئی حادثے پیش آئے ہیں۔ انہوں نے پیش آنے والے حادثات کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ بس اڈے سے نکلتے ہی ایک بلائنڈ موڈ ہے اور مذکورہ محکمہ نے سڑک کا نقشہ غلط تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ سڑک کی حالت بھی خستہ ہے جس کے باعث اس مقام پر آئے روز حادثے پیش آتے ہیں ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details