راجوری: آج جموں و کشمیر میں پُرامن طریقے سے یوم جمہوریہ کی 74ویں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں سرحدی ضلع راجوری کے کئی مقامات پر یوم جمہوریہ کی تقریب معنقد کی گئی۔ یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب ضلع پولیس لائن راجوری میں معنقد کی گی۔ اس دوران یوم جمہوریہ کی تقریب میں چیرمین ڈسٹک ڈیولپمنٹ کونسل راجوری چوہدری نسیم لیاقت نے ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل اور ڈی آئی جی راجوری پونچھ ڈاکٹر حسیب مغل، ایس ایس پی راجوری محمداسلم و دیگر ضلع کے تمام آفسران نے شرکت کی۔
وہیں سب ڈویزن تھنہ منڈی میں چیرمین مونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں ایک عظیم الشان بڑی تعقریب ہوئی قومی ترنگے کو سلامی پیش کی گئی جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں بلاک ڈیولپمنٹ چیرپرسن تھنہ منڈی روذی ظفر میر نے ترنگے جھنڈے کو سلامی پیش کی۔ بوائزماڈل ہائرسیکنڈری اسکول میں منعقد تقریب میں تمام سب ڈویزن آفیسران نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں بیشتر نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی اور ثقافتی پروگرامز پیش کئے۔ تھنہ منڈی میں تقریب کے مہمان خصوصی شکیل احمدمیر نے ملک کیلے قربانی دینے والے دیش کے بہادر جوانوں کو خراج عقدیت پیش کیا اور تمام لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔