اردو

urdu

بزرگ سکھ پر تشدد کے خلاف احتجاج

ریاست جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں سکھ طبقے نے بزرگ سکھ پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

By

Published : Jun 18, 2019, 4:29 PM IST

Published : Jun 18, 2019, 4:29 PM IST

بزرگ سکھ پر تشدد کے خلاف احتجاج


اس موقع پر سردار نرمان سنگھ نے کہا کہ' ایک جانب مرکزی سرکار مغربی بنگال میں ڈاکٹرز کے ساتھ مار پیٹ پر ڈاکٹروں کے تحفظ کی بات کرتی ہے، لیکن ملک کے دیگر حصوں میں اقلیتوں پر ہورہے تشدد پر مرکز نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے'۔

بزرگ سکھ پر تشدد کے خلاف احتجاج

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ فوری پر خاطیوں کے خلاف ضرروی کارروائی کا حکم دیا جائے اور ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے اقدامات کیے جائیں'۔

واضح رہے کہ سکھ ڈرائیور کی گاڑی پولیس اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد سکھ ڈرائیورز اور پولیس کے درمیان معاملہ طول پکڑ لیا تھا۔

گزشتہ روز ڈی سی پی کو اس معاملے میں شامل اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

فی الحال تین پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details