راجوری: جموں و کشمیر انتظامیہ و محکمہ ٹریفک کی جانب سے HSRP سے متعلق احکامات جاری کیے گئے تھے کہ 15 جون تک تمام گاڑیوں میں ہائی سکیورٹی رجسٹریشن پلیٹس High Security Registration Plates لگانا لازمی ہے۔ وہیں سرکاری حکم نامہ کے مطابق 15 جون کے بعد احکامات خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔ ضلع راجوری میں ٹریفک پولیس کی طرف سے کئی مقامات پر ناکے لگائے گئے اور کاروائی کی گئی Action against non installation of high security registration plates in vehicles in Rajouri۔
Rajouri Traffic Dept: راجوری میں گاڑیوں میں ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس نہیں لگانے پر کارروائی - Rajouri Traffic Department
راجوری میں مقامی انتظامیہ اور محکمہ ٹریفک کی جانب سے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں میں ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس نہیں لگانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کا سیز کیا۔
Rajouri Traffic Department
وہیں ڈی ٹی آئی اعجاز مرزا کی قیادت میں تھنہ منڈی میں ناکہ لگا کر بغیر ہائی سیکورٹی پلیٹ والی متعد گاڑیوں کو سیز کیا گیا۔ ڈی ٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سرکاری حکم نامہ پر عمل کرتے ہوئے جلد سے جلد HSRP لگوائیں۔