اردو

urdu

Rajouri Teryath Market Theft Case: راجوری تیراٹھ میں ہوئی چوری کی واردات کا انکشاف

پولیس نے ضلع راجوری میں 21 اور 22 دسمبر 2021 کی درمیانی رات تریاٹھ مارکیٹ میں چوری کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے کئی لوگوں کو جیل بھیج دیا۔ Rajouri Teryath Market Theft Case Worked Out

By

Published : Feb 13, 2022, 12:04 PM IST

Published : Feb 13, 2022, 12:04 PM IST

Updated : Feb 13, 2022, 12:13 PM IST

Summary of the incidents of theft in Rajouri Tarith
Summary of the incidents of theft in Rajouri Tarith

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے دھرمسال تھانے کے تریاٹھ پولس چوکی کی ٹیم نے چوری معاملے کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کیا اور جیل بھیج دیا ہے Rajouri Teryath Market Theft Case Worked Out۔

ایس ایچ او دھرمسال نیرج چودھری اور آئی سی پی پی تریاٹھ ریاض علی کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ امت ورما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا Additional SP Nowshera Amit Varma۔

ویڈیو دیکھیے۔

ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ 21 اور 22 دسمبر 2021 کی درمیانی رات تریاٹھ مارکیٹ میں چوری کی واردات ہوئی جس میں 13 دکانوں کے تالے توڑ دیے گئے تھے۔ اس پر پولیس اسٹیشن دھرمسال میں ایف آئی آر نمبر 150/2021 زیر 457/380 درج کی گئی جس کے بعد کئی مشتبہ افراد کو پکڑا گیا۔

تفتیش کے دوران سرفراز احمد ولد جمیل احمد ساکن گرٹھ کالاکوٹ، محمد فیض ولد محمد صادق ساکن گرٹھ کالا کوٹ اور محمد سلیم ولد محمد یوسف ساکن سرانو راجوری نے تریاٹھ بازار میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ان کے اعترافی بیان پر مسروقہ مال بھی برآمد کیا گیا ہے جن میں نقد 8000 روپے، فون میموری کارڈ 05، کلائی کی گھڑیاں 03، 04 مالا (ہار) ہر ایک کی قیمت 500 روپے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ راجوری پولیس نے حالیہ ماضی میں چوری کے بہت سے معاملات کو حل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:


ایس ایس پی راجوری نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیمتی سامان کی حفاظت کے لیے چوکس رہیں اور چوری سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کریں۔

Last Updated : Feb 13, 2022, 12:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details