اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری: کورونا مثبت پائے گئے سبھی طلبہ کووڈ کیئر سنٹر منتقل - students tested positive shifted to Covid Care Center

سرحدی ضلع راجوری کے ایک نجی اسکول میں  مثبت پائے گئے 32 طلبہ کو کورونا کئیر سنٹر منتقل کیا گیا۔

راجوری: کورونا مثبت پائے گئے سبھی طلبہ کووڈ کیئر سنٹر منتقل
راجوری: کورونا مثبت پائے گئے سبھی طلبہ کووڈ کیئر سنٹر منتقل

By

Published : Sep 28, 2021, 9:19 PM IST

گذشتہ روز سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے ایک نجی اسکول میں 32 طلبہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

راجوری: کورونا مثبت پائے گئے سبھی طلبہ کووڈ کیئر سنٹر منتقل

محکمہ صحت کی جانب سے کورونا پروٹوکول کے پیش نظر مثبت پائے گئے سبھی طلبہ کو کورونا کیئر سینٹر منتقل کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر، راجوری نے عوام سے گھبرانے کے بجائے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے طلبہ کے والدین، رشتہ داروں سمیت حالیہ ایام میں ان کے ساتھ رابطہ میں آنے والے افراد کو از خود سامنے آکر کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ۔

مزید پڑھیں:راجوری: سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری مواد کا استعمال، عوام کا احتجاج

چیف میڈیکل آفیسر راجوری نے کہا کہ ڈی سی راجوری کی ہدایت پر سبھی تعلیمی اداروں میں عملہ سمیت طلبہ کی کورونا جانچ کیے جانے کے احکامات صادر کیے تھے، جس کے پیش نظر تھنہ منڈی میں ایک نجی اسکول کے 32طلبہ مثبت پائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ وہیں انہوں نے عوام سے غفلت شعاری ترک کرکے کورونا ایس او پیز، خصوصا ہاتھ صاف رکھنے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details