سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں پنچایت منہال سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔
منہال کے باشندوں نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لوگوں کے شدید احتجاج کے باوجود تعمیراتی کمپنی نے علاقے میں بجلی کے ٹاور بستیوں کے بیچوں بیچ نصب کیے۔
انہوں نے کہا کہ ’’زرخیز زمین کے بیچوں بیچ بجلی کے ٹاور نصب کیے جانے کے سبب لوگوں کو کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہائی وولٹیج ترسیلی لائنوں کے رہائشی مکانات کے قریب سے گزرنے کے سبب ہر وقت کسی بڑے حادثے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔‘‘