راجوری:جموں وکشمیر کے راجوری اور دوسرے سرحدی علاقوں میں 18 اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کرنے کا مرکزی حکومت نے فیصلہ لیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے روز پیرا ملٹری فورسز کی ایک کمپنی جس میں ایک سو کے قریب اہلکار شامل تھے راجوری وارد ہوئے اور فوری طور پر اُنہیں حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا۔crpf deployed in rajouri
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے ڈانگری گاوں میں شہری ہلاکتوں کے بعد مرکزی حکومت نے سرحدی علاقوں میں 18 اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے ، ملی ٹینسی کا مقابلہ کرنے کی خاطر مرکزی حکومت نے اس طرح کا فیصلہ لیا ۔Rajouri Militant Attack
ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز پیرا ملٹری فورسز کی ایک کمپنی ٹرکوں اور گاڑیوں کے ذریعے راجوری پہنچے اور فوری طور پر اُنہیں مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں کے دوران مزید 17کمپنیوں کو راجوری اور صوبے جموں کے دوسرے سرحدی علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے۔