ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی میں راہ حق نامی ایک این جی او، جموں وکشمیر پولیس اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور ٹریفک قوانین کی پاسداری سے متعلق ایک مہم کا آغاز کیا۔
پولیس عملہ سمیت رضاکاروں نے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری عمل میں لانے کی تلقین کرتے ہوئے عوام کو سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننے پر زور دیا کی۔
راجوری: تھنہ منڈی میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگہی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مقامی ایس ایچ او نے کہا کہ ’’متعدد سڑک حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ہی پیش آتے ہیں، اس لیے عوام کو ٹریفک قوانین سے باخبر کرنے کے علاوہ انہیں قوانین کی پاسداری کرنے پر آمادہ کرنا بھی ضروری ہے۔‘‘
این جی او سے وابستہ رضاکاروں کے مطابق اس طرح کی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔