سرحدی ضلع راجوری کے سندربنی علاقے میں گزشتہ شام جموں سے راجوری کی طرف آ رہی ایک گاڑی کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی بھاگ نکلی۔ پولیس نے فوری طور گاڑی کا پیچھا کیا اور تھوڑی دور گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔
پولیس کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران قریب 750گرام چرس برآمد کیا گیا۔ پولیس نے منشیات کو ضبط کرکے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔