اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری: سرکاری عمارتوں پر ناجائز قبضہ کے خلاف انتظامیہ کی مہم - سرکاری عمارتوں کو خالی

ضلع راجوری میں گزشتہ چند دنوں سے غیر قانونی طور قبضے میں لی گئی سرکاری عمارتوں/گورنمنٹ کوارٹروں کو خالی کیا جا رہا ہے۔

راجوری: سرکاری عمارتوں پر ناجائز قبضہ کے خلاف انتظامیہ کی مہم
راجوری: سرکاری عمارتوں پر ناجائز قبضہ کے خلاف انتظامیہ کی مہم

By

Published : Mar 3, 2021, 4:53 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنرر راجوری کی ہدایت پر ضلع بھر میں ایک مہم چلائی جا رہی ہے جس میں کئی سرکاری عمارتوں میں غیر قانونی طور رہائش پذیر افراد کو نکال کر سرکاری عمارتوں کو خالی کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں پنچایت گھروں، اسکولی عمارتوں سمیت دیگر رہائشی گورنمنٹ کوارٹروں میں عرصہ دراز سے چند افراد غیر قانونی طور رہائش پذیر ہیں۔ جس کے چلتے ڈی سی راجوری نے غیر قانونی طور قبضے میں لی گئی سبھی عمارتوں کی نشاندہی کرکے ناجائز قبضے کو ہٹائے جانے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

ضلع راجوری میں سرکاری عمارتوں و رہایشی کوارٹروں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے اور ان میں غیر قانونی طریقہ سے رہائش پذیر لوگوں کو ہٹا کر عمارتوں کو خالی کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک ضلع بھر میں ڈیڑھ درجن سے زائد عمارتوں/کوارٹروں پر سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details