اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajouri Encounter راجوری میں ایک عسکریت پسند ہلاک، ایک زخمی - ongoing operation in the Kandi Forest

راجوری کے کنڈی میں آج صبح پھر سے فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ وہیں گذشتہ روز ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 6, 2023, 9:19 AM IST

Updated : May 6, 2023, 11:51 AM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کنڈی میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم اب بھی جاری ہے جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ جمعہ (4 مئی) کو ہونے والے عسکریت پسندوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ جوان ہلاک ہوئے تھے۔ آج صبح پھر سے فوج اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد سے دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ اس تصادم آرائی میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ دوسری جانب بارہمولہ کے علاقے کرہامہ کنجر میں سکیورٹی فورسز نے ایک عسکریت پسند کو مار گرایا ہے۔ دیگر عسکریت پسند کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے کنڈی میں جاری آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہیں فوجیوں نے آپریشن کے تمام پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

فوج کے مطابق راجوری میں عسکریت پسندوں کے قبضے سے اے کے 56 رائفلز، اے کے 56 رائفلز کے میگزینز، اے کے 56 راؤنڈز، میگزین کے ساتھ 9 ایم ایم پستول، گرینیڈ اور دیگر اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

Rajouri Encounter

دراصل، راجوری علاقے میں 3 مئی سے تلاشی آپریشن جاری ہے، جس کے بعد کل (4 مئی) عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس میں 5 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ فی الحال اس علاقے میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب پاکستان، چین سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ ایس سی او اجلاس کے لیے بھارت میں موجود تھے۔ اس لیے اسے پاکستان کی ایک بڑی سازش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق یہ عسکریت پسند آرمی ٹرک حملے میں بھی ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز نے انہیں مکمل طور پر محاصرے میں لے رکھا ہے۔ تاہم جمعہ کو ان عسکریت پسندوں کے حملے میں فوج کے 5 جوان ہلاک ہوگئے۔

Rajouri Encounter

جمعہ کو ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت لانس نائک روچن سنگھ راوت ولد راجندر سنگھ، کنی گڑھ، تحصیل گیرسین، اتراکھنڈ، چھاتہ بردار سدھانت چھتری، او کھڑک بہادر، پی ایس پلبازار، ضلع دارجلنگ (مغربی بنگال)، نائک اروند کمار ولد اجول سنگھ، سوری (چٹیالہ)، پی ایس مارہون، تحصیل پالم پور، ضلع کانگڑا (ہماچل پردیش)، حوالدار نیلم سنگھ ولد گوردیو سنگھ، دلپت، پی ایس جوریاں، اکھنور ضلع جموں (جموں و کشمیر)، چھاتہ بردار پرمود نیگی ولد دیویندر سنگھ نیگی، گاؤں شلائی، ضلع سرمور (ہماچل پردیش) کے طور پر ہوئی ہے۔ فوج کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں آرمی کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

Rajouri Encounter

یہ بھی پڑھیں:Encounter in Rajouri راجوری تصادم میں پانچ فوجی جوان ہلاک، انٹرنیٹ خدمات معطل

Last Updated : May 6, 2023, 11:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details