جموں:جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ راجوری تصادم سے یہ عیاں ہورہا ہے کہ پڑوسی ملک کو جموں وکشمیر کا امن راس نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو جموں وکشمیر کو لہولہان کرنا چاہتی ہیں ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
رویندر رینا نے کہا کہ راجوری کے کالاکوٹ میں جاری تصادم میں فوج کے دو سینئر آفیسر جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کالاکوٹ میں سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے کئی اہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ امن کے دشمن نہیں چاہتے کہ جموں وکشمیر میں خوشحالی اور امن قائم ہو۔
رویندر رینا نے مزید کہاکہ پچھلے 35برسوں کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں نے کافی خون خرابہ دیکھا اب جبکہ حالات معمول پر آرہے ہیں پاکستان کو یہ ہضم نہیں ہو رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر بڑی تیزی کے ساتھ خوشحالی اور امن کی طرف جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: |