اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری سڑک حادثے میں دو سالہ معصوم ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں دو مختلف سڑک حادثے پیش آئے جس میں دو سالہ معصوم ہلاک جبکہ دیگر آٹھ زخمی ہو گئے۔

راجوری سڑک حادثے میں دو سالہ معصوم ہلاک
راجوری سڑک حادثے میں دو سالہ معصوم ہلاک

By

Published : Nov 26, 2019, 11:12 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق منگل کی صبح راجوری کے بوتھنی میں ایک سکول وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے الٹ کر دس فٹ نچے ایک کھیت میں جاگری جس کے نتیجے میں چھ سکولی بچہ زخمی ہوگے۔

راجوری سڑک حادثے میں دو سالہ معصوم ہلاک



بتایا جاتا ہے کے وین کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ پاسکا جس کے نتیجہ میں حادثے پیش آیا۔

وہیں راجوری قصبہ میں ایک نا معلوم آٹو چالک نے میاں بیوی اور ان کے دو سال کے بچہ کو ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور معصوم زخمی ہوگے۔
زخمیوں کو فوری طور میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا جہاں دو سالہ معصوم جان محمد ہسپتال میں دورانہ علان دم توڑ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details