اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بیت المقدس کی حفاظت اور اس سے محبت ہمارا ملّی فریضہ' - بیت المقدس

مفتی عبد الرحیم ضیائی نے کہا کہ عرب ممالک بالخصوص مسلم قیادت کے لیے یہ شرم کا مقام ہے کہ وہ ذاتی حقیر مفادات اور اپنی چند روزہ شان و شوکت اور عارضی کرسی کی بقا کی خاطر آواز بلند نہیں کر رہے ہیں۔

'بیت المقدس کی عظمت و محبت ہمارا ملّی فریضہ'
'بیت المقدس کی عظمت و محبت ہمارا ملّی فریضہ'

By

Published : May 17, 2021, 6:19 PM IST

اسرائیل کی جانب سے غزہ فلسطین پر مسلسل ظالمانہ حملوں اور بیت المقدس و مسجد اقصیٰ پر فوجی کارروائی پر انتہائی شدید رنج و غصے کا اظہار کرتے ہوئے امام و خطیب مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی - راجوری، جناب مولانا مفتی عبدالرحیم ضیائی قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم تاریخ کے مشکل ترین وقت اور انتہائی نازک دور سے گذر رہے ہیں جہاں پوری دنیا میں اہل ایمان کو بےشمار مسائل کا سامنا ہے۔ انہی میں ایک فلسطین کا مسئلہ ہے۔ جہاں اسرائیل جیسی نام نہاد ریاست آئے روز نہتے معصوم فلسطینوں کو بموں اور گولیوں کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک بالخصوص مسلم قیادت کے لیے یہ شرم کا مقام ہے کہ وہ ذاتی حقیر مفادات اور اپنی چند روزہ شان و شوکت اور عارضی کرسی کی بقا کی خاطر آواز بلند نہیں کر رہے ہیں۔

مفتی موصوف نے مزید کہا کہ مشرف وسطیٰ کی سیاست پر نگاہ رکھنے والا جانتا ہے کہ عرب حکمران کچھ کرنے کرنے والے نہیں ہیں۔ اس وقت قبلہ اول اور ارض مقدس کے محافظ القدس کے وہ جیالے نو عمر بچے اور باغیرت نوجوان ہیں جو پوری جرت و ہمت کے ساتھ باطل اور شیاطانی قوتوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پوری ملت اسلامیہ فلسطینوں کے حقوق اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت و بقاء کےلئے بیک زبان اٹھ کھڑی ہو اور اپنے ملی وجود اور اسلامی تشخص کی خاطر زبان و بیان، تحریر و تقریر عمل و کردار نیز الکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور بالخصوص سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے بھر پور ہمت و صلاحیت کا استعمال کرکے اپنا فریضہ ادا کرے۔
مفتی موصوف نے پوری امت مسلمہ کے مظلوموں اور پریشان حال لوگوں کےلئے دعاؤں کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details