اردو

urdu

ETV Bharat / state

BK Singh Visit Rajouri: پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بی کے سنگھ کا راجوری دورہ - بی کے سنگھ کا راجوری دورہ

پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بی کے سنگھ نے ضلع راجوری کے کئی اسکولز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ تعلیم سے وابستہ کئی اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔ BK Singh Visit Rajouri

پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بی کے سنگھ کا راجوری دورہ
پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بی کے سنگھ کا راجوری دورہ

By

Published : Jul 5, 2022, 10:32 AM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بی کے سنگھ نے خطہ پیرپنچال کی مشہور درگاہ حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ شاہدرہ شریف پر حاضری دی اور سب ڈویژن تھنہ منڈی کے مختلف اسکولز کا دورہ کر کام کا جائزہ لیا۔ Principal Secondary School Education Jammu Visit Rajouri

گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائیر سکینڈری اسکول تھنہ منڈی میں بی کے سنگھ کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس دوران پرنسپل بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی و دیگر عملہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کئی وفود سے ملاقات بھی کی اور وہ اپنے اپنے علاقوں میں تعلیم سے متعلق مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ Education issues in Rajouri

اس موقع پر وفد نے کہا کہ 'گورنمنٹ ہائی اسکول عظمت آباد اور گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ ہمارے بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ وفد نے مزید کہا کہ اس جانب متعلقہ حکام کو متعدد بار آگاہ کیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں ابھی تک کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔'

پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بی کے سنگھ کا راجوری دورہ

اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ تعلیم سے وابستہ کئی اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔ بی کے سنگھ نے لائیبریریز، سائنس لیبارٹریز، کمپیوٹر لیبارٹریز، کلاس رومز کا معائنہ کیا اور عملے کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی تاکہ طلباء اور اساتذہ کو تعلیم سے متعلق درپیش مسائل کا اندازہ لگایا جا سکے۔ پرنسپل سیکرٹری نے اساتذہ اور دیگر وفود کو یقین دلایا کہ ان کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور ہر ایک طالب علم کی تعلیم کیلئے ہر ممکن کوشش اور مدد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Award Ceremony in Pulwama: گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ میں ایوارڈ تقریب

انہوں نے تدریسی طبقے سے کہا کہ 'وہ تعلیمی فریم ورک کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے اپنا تعاون دیں۔ انھوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ تعلیم کو دوستانہ بنانے کیلئے کام کریں جس کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ دورہ کرنے والی ٹیم نے اساتذہ اور طلباء کو درپیش مسائل کا نوٹس لیا اور ترجیحی بنیادوں پر انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details