جموں: راجوری ضلع کے ایک گاؤں میں ایک آپریشنل ٹاسک کے دوران ایک پولیس اہلکار کے پاؤں میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شام دیر گئے اس وقت پیش آیا جب جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ایک آپریشنل ٹیم راجوری کے کنتھول خواس گاؤں میں آپریشن کررہی تھی۔
پولیس اہلکار کا سروس رائفل سے حادثاتی طور پر فائر نکلنےکی وجہ پاؤں میں گولی لگ گئی۔ زخمی پولیس اہلکار کو فورا ہی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اس دوران فائر کی آواز سنتے ہی علاقہ میں وی ڈی سی ممبران کی طرف سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ تاہم پولیس نے لوگوں کو بتایاکہ یہ فائرنگ حادثاتی طور پر ہوئی ہے جس کے بعد علاقہ میں دہشت کا ماحول کم ہوا۔ وادی کشمیر میں فوج کے مطابق عسکری کاروائیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ فوج کے مطابق وادی کشمیر سے تقریبا عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوچکا ہے۔