راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کھر بانی گاوں میں جمعے کے روز ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔ PDD Daily Wager Electrocuted In rajouri
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز راجوری کے کھربانی گاؤں میں پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران وہ کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا۔ آس پاس موجود لوگوں نے اگرچہ زخمی ڈیلی ویجر کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔