اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری: دراندازی کی کوشش میں عسکریت پسند ہلاک - علاقہ میں سرچ اپریشن جاری کیا

فوج کے افسر نے بتایا کہ عسکریت پسند سے ایک اے کے47 رائفل، چار میگزین اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

Rajouri
راجوری

By

Published : Jul 7, 2021, 9:56 PM IST

ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد بدھ کے روز فوج نے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

دفاعی ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ '07 جولائی 2021 کی صبع پاکستانی عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس دراندازی کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی فوج نے اس پر کاروائی کرتے ہوئے علاقہ میں سرچ اپریشن جاری کیا۔ آپریشن میں ایک عکسریت پسند ہلاک ہوا۔ عسکریت پسند کی لاش دیر شام قبضے میں لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

راجوری: 20سالہ نوجوان ’ہجومی تشدد‘ کا شکار

ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسند سے ایک اےکے47 رائفل، اے کے47 کے چار میگزین اور گولہ بارودی بھی برآمد ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details