One Killed by Lightning راجوری میں آسمانی بجلی سے ایک شخص کی موت، ایک کی حالت نازک - جموں و کشمیر خبر
راجوری کے جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے، جب کہ دوسرا زخمی ہے۔ وہیں بجلی گرنے کے سبب کچھ مویشیوں کی بھی موت ہوئی ہے۔
راجوری:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کےسب ڈویزن کوٹرنکا علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید طورپر زخمی ہو گیا۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام کو ٹرنکا سب ڈویژن کے پاٹلی جنگلاتی علاقے میں آسمانی بجلی گری، جس میں دو افراد شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گئے۔جنہیںمقامی لوگوں کی مددسے کوٹرنکا کےسرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا وہیں دوسرےکی حالت نازک ہے اور اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں اپنےمال مویشیوں کو جنگل میں چرا رہے تھے کہ ان پر آسمانی بجلی گری۔ بتایاجا رہا ہے 28 سالہ ظفر اقبال ولد محمد بشیر سکنہ پنجناڑہ کو ڈاکٹروں نےمردہ قراردےدیا۔اس کے علاوہ مویشیوں کے بھی مرنے کی خبر ہے ۔
مزید پڑھیں:Lightning Strike Kills Woman in Ganderbal: آسمانی بجلی گرنے سے خاتون ہلاک
دریں اثنا 22 سالہ شوکت علی ولد ولی محمد،ساکن پنجناڑہ شدید طورپر زخمی ہے اور اسے خصوصی علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا گیا ہے، اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم بھی موقعے پر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں منتقل کیاہے۔جہاں پورسٹ مارٹم کیاجائیگا۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ مویشیوں کی بھی موت ہوئی ،تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوپایا ہے کہ کتنے مویشیوں کی موت ہوچکی ہے۔