اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Medical Camp in rajouri: راجوری میں طبی کیمپ کے دوران تقریباً 500 مریضوں کا معائنہ - طبی کیمپ میں 500کے قریب مریضوں کا معائنہ

سرحدی ضلع راجوری میں طبی کیمپ کے انعقاد پر مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے این جی او کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے Free Medical Camp in rajouri مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

Free Medical Camp in rajouri: راجوری میں طبی کیمپ کے دوران قریب 500مریضوں کا معائنہ
Free Medical Camp in rajouri: راجوری میں طبی کیمپ کے دوران قریب 500مریضوں کا معائنہ

By

Published : May 16, 2022, 4:03 PM IST

راجوری:سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ NGO Organised Free Medical Camp in Thanna mandi, Rajouri مدعو کی گئے معالجین نے طبی کیمپ میں 500 کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا۔ سرحدی ضلع کے دور دراز علاقہ جات سے آئے مریضوں کو این جی او کی جانب سے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

راجوری میں طبی کیمپ کے دوران قریب 500مریضوں کا معائنہ

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نام کی این جی او نے طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی پر محکمہ صحت کا شکریہ ادا۔ Free Medical Camp in rajouri این جی او کے مطابق ضلع کے دور دراز علاقوں میں مستقبل بھی میں اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیمپ کے انعقاد پر مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے این جی او کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

مقامی سرپنچ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھنہ منڈی کے دور دراز علاقہ جات میں طبی مرکز نہ ہونے کے سبب لوگوں کو صحت کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ Thanna mandi, Rajouri medical Camp انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپس میں مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ غریب عوام کو ادویات کی مفت فراہمی سے کافی فائدہ پہنچتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details