جموں و کشمیر کے ضلع راجوری ضلع کے ایک گاؤں میں گذشتہ رات ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس سے کھڑی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ آدھی رات کو ضلع ہیڈکوارٹر سے 10 کلومیٹر دور واقع مائرہ چوکیاں گاؤں میں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کھڑی دو سے تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اور کئی مکانات کی دیواروں پر چھروں کے نشانات واضح تھے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکے کی اصل نوعیت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے کہا اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہے۔