پونچھ:خطہ پیرپنچال کو وادی کےساتھ حوڑنےوالی واحدمغل شاہرہ سردیوں کےایام میں برف باری ہونے کے بعد ٹریفک کی آمدرروفت کیلےبندکردی جاتی ہے جوکہ اپریل کےمہینےمیں عام لوگوں کی آمدورفت کیلےبحال کیاجاتاتھا مگر اس برس اتنی زیادہ برف باری نہ ہونےکےباوجودبھی ابھی تک مغل شاہرہ کوآمدورفت رفت کیلےبحال نہیں کیاگیا۔ مارچ مہینہ سےہی اس سڑک پرٹریفک بحال کرنےکی خاطر کام شروع کردیاگیاتھا تاہم موسم ساز,گارنہ ہونےکی وجہ سےابھی تک اس سڑک کوبحال نہیں کیاگیا ہے۔
محکمہ پی ڈبلیوڈی کی طرف سےلگاتار اس سڑک کوبحال کرنےکی کوشش کی جارہی ہےمگر کبھی برف اور کبھی لینڈسلایڈینگ کی وجہ سےسڑک کو بحال کرنےمیں پریشانی آرہی ہے۔وہیں ڈپٹی کمشنر پونچھ محمدیاسین چوہدری نےایس ڈی ایم سورنکوٹ رضوان قریشی اور آےآرٹی اوپونچھ بشارت محمود مکینیکل کےضلع آفیسر ودیگر متعلقہ آفیسران کےہمرہ مغل شاہرہ کادورہ کیا اور صورت حال کاجایزہ لیا مگر خراب موسم ہونےکی وجہ سےاس شاہرہ پرابھی ٹریفک بحال نہیں ہوسکتی۔
وہیں دورےکےبعد ڈپٹی کمشنر پونچھ نےمیڈیاسےبات کرتےہوےکہاکہ تمام متعلقہ آفیسرز کےہمرہ مغل شاہرہ کادورہ کیا،مگر مغل شاہرہ ابھی اس قابل نہیں ہیکہ اس کو لوگوں کی آمدورفت کیلےبحال کیاجائے ،کہیں کہیں پسیاں گرنےکی وجہ سےسڑک بہترنہیں ہے، دوسری بات یہ ہیکہ موسم جب تک سازگارنہیں ہوگا تب تک سڑک کو آمدورفت کیلےبحال نہیں کیاجاسکتا۔کیونکہ اس موسم میں اس سڑک پرسفرکرنا خطرےسےخالی نہیں ہے۔