اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mortar Shell Defused سکیورٹی فروسز نے راجوری میں مارٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا - اہم خبر راجوری ایل او سی

سکیورٹی فروسز نے راجوری میں لائن آف کنڑول پر ایک مارٹر شیل کو برآمد کیا اور بعد میں پولیس نے بم ڈسپوزل ٹیم کی مدد سے اس شیل کو بغیر ناکارہ بنا دیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : May 2, 2023, 4:49 PM IST

راجوری: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 120 ایم ایم مارٹر شیل پایا گیا جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے کلال علاقے میں مقامی لوگوں نے پیر کی شام ایل او سی پر دریا کے کنارے پر ایک مارٹر شیل دیکھا جس کے متعلق انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور بم ناکارہ بنانے والی فوجی ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا، جس کے بعد اس شیل کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔


مزید پڑھیں:What Is IED Explosive آئی ای ڈی کیا ہے اور یہ کتنا خطرناک


واضح رہے کہ پونچھ کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں 20 اپریل کو ایک فوجی گاڑی میں اچانک آگ لگنے سے پانچ فوجی جوان جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ فوج کے بیان کے مطابق عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر گاڑی پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس حملے کے بعد فوج نے پونچھ اور راجوری کے کئی علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔ پونچھ حملے کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی، سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی ، این ایس جی اور سراغ رساں ایجنسیاں کر رہی ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسیوں نے ابتدائی رپورٹ میں کہا کہ مقامی سپورٹ کے بغیر عسکریت پسند اس طرح کا حملہ نہیں کرسکتے ہیں۔

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے بھی جمعے کے روز کہا کہ 'پونچھ حملہ مقامی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں، عسکریت پسندوں کو پناہ دی گئی، ساز و سامان فراہم کیا گیا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کیا گیا‘۔ ان کا کہنا تھاکہ 'حملہ آوروں نے علاقے کی اچھی طرح سے چھان بین کی تھی اور بارشوں کے باوجود فوجی گاڑی پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگئے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں گاڑی کی رفتار بھی صفر کے برابر ہوتی ہے اور گھات لگا کر حملہ کرنے کا بھی اچھا موقع ہوتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details