اردو

urdu

ETV Bharat / state

Patrolling In Rajouri راجوری میں اضافی نفری تعینات، کئی مشکوک افراد گرفتار، ایس ایس پی راجوری

ایس ایس پی نے بتایا کہ راجوری میں پیش آئے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کو دور کرنے کے لئے پولیس جگہ جگہ پر تعینات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ جمعے کے روز بھی متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن لانچ کیا گیا۔Search Operations In Rajouri

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 6, 2023, 10:32 PM IST

جموں: ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے جمعے کے روز کہاکہ ڈانگری راجوری حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں مشکوک افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا اور بہت جلد حملہ آور وں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔More Security Forces deployed in Rajouri

انہوں نے کہاکہ ڈانگری راجوری میں پیش آئے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کو دور کرنے کے لئے پولیس کام کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ جمعے کے روز بھی متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن لانچ کیا گیا۔اُن کے مطابق راجوری میں وی ڈی سی کو بھی مضبوط کیا جارہا ہے اور اُنہیں ہتھیار بھی دئے جارہے ہیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ضلع راجوری میں سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اضافی پیر املٹری فورسز کی کمپنیوں کو حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا۔اُن کے مطابق ضلع بھر میں پیٹرولنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ۔

موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ حملہ آوروں کا پتہ دینے والوں کو پہلے ہی پولیس نے انعام سے نوازنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ راجوری کے متعدد علاقوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز جاری ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ بہت جلد ملوثین کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ گرفتار مشکوک افراد کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے کہاکہ مشکوک افراد کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد ملوثین کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔بتادیں کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ حساس علاقوں میں اٹھارہ اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Rajouri Killings راجوری میں متعدد مشتبہ افراد پولیس حراست میں

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details