راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں آٹھ روز کے بعد موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا ہے۔بتادیں کہ بفلیاز حملے کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی طورپر راجوری اور پونچھ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ کو بند کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق راجوری اور پونچھ اضلاع میں آٹھ روز کے بعد موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ جمعے کی شام کو راجوری اور پونچھ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے بعد طلبہ اور تاجروں نے راحت کی سانس لی۔
واضح رہے کہ پونچھ میں شہری ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ نے افواہوں سے بچنے کی خاطر موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بند کیا تھا۔انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے مقامی لوگوں خاص کر طلبہ اور تاجروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا تھا۔
واضح رہے کہ بفلیاز میں تین عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے افواہوں سے بچنے کی خاطر موبائیل انٹرنیٹ سروس کو احتیاطی طورپر معطل رکھا ہے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنگلاتی علاقہ میں سرچ آپریشن آج نویں روز بھی جاری ہے۔
راجوری اور پونچھ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال - موبائل اںٹرنیٹ بحال
Mobile Internet restored in Poonch پونچھ میں شہری ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ نے افواہوں سے بچنے کی خاطر موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بند کیا تھا۔انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے مقامی لوگوں خاص کر طلبہ اور تاجروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا تھا۔
Published : Dec 29, 2023, 7:51 PM IST
مزید پڑھیں:
- پونچھ میں شہری ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے، فاروق عبداللہ
- پونچھ حملہ:شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی: رویندر رینا
واضح رہے کہ 21 دسمبر کو راجوری پونچھ کے بفلیاز علاقہ میں عسکریت پسندوں نے دو فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کرکے چار فوجی جوانوں کو ہلاک جبکہ اس حملے میں تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہے۔ عسکریت پسند اس حملے کے بعد نزدیکی جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔وہیں انکاؤنٹر کے اگلے روز مقامی لوگوں کی تین لاشیں پراسرار حالت میں انکاؤنٹر سائٹ پر ملی۔ مقامی لوگوں نے فوج پت الزام لگایا کہ ان شہریوں کی ہلاکت فوج کی مبینہ حراست میں ہوئی ہے۔