جموں و کشمیر پولیس اور بھارتی فوج نے پونچھ ضلع کے سب ڈویژن مینڈھر میں عسکریت پسندوں کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا، اس کے قبضے سے ایک پستول اور آٹھ زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔ Militant accomplice arrested in Rajouri
مینڈھر کے علاقے سلوا اور بہرہ میں پولیس اور بھارتی فوج کی جانب سے مشترکہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی اور سرچ آپریشن کے دوران طیب خان ولد محمد خلیل خان سکنہ سلوا کو گرفتار کیا گیا ہے۔جنگلاتی علاقے سے آنے والے ایک OGW کو روکنے کو کہا گیا ،لیکنر اس نے بھاگنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت اسے پکڑ لیا اور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک پستول اور آٹھ راؤنڈ برآمد ہوئے۔