راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ڈانگری علاقہ میں گزشتہ دنوں ہوئے حملے میں پوچھ گچھ کے لیے راجوری کے مختلف علاقوں سے کم از کم 15 افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ان مشتبہ افراد کو شک کی بنیاد پر پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ Many suspects taken police custody in Rajouri
ضلع پولیس کےمطابق کچھ لوگوں کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے مزید لوگوں کو حراست میں لیا جائے گا تاکہ اس حادثے میں ملوث افراد کو جلد بے نقاب کیا جائے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ہر طرح کے اقدامات کررہی ہے تاکہ جلد از جلد قصورواروں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دی جائے۔ Many suspects taken police custody in Rajouri