اردو

urdu

By

Published : Feb 3, 2022, 3:01 PM IST

ETV Bharat / state

Dozen Children are Blind in A Village of Rajouri: ضلع راجوری کا ایک گاؤں، جہاں تقریباً ایک درجن بچے بینائی سے محروم

ضلع راجوری کے منہال گلی، تھنہ منڈی علاقے میں کم ازکم دس بچے بینائی سے محروم ہیں Manihal Village in Rajouri, Where a Dozen Children are Blind، قوت بصارت سے محروم بچوں نے انتظامیہ سے ان کی درس و تدریس کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا۔

Manihal Village in Rajouri, Where a Dozen Children are Blind: ’بینائی سے محروم افراد کی درس و تدریس کا پختہ انتظام کیا جائے‘
Manihal Village in Rajouri, Where a Dozen Children are Blind: ’بینائی سے محروم افراد کی درس و تدریس کا پختہ انتظام کیا جائے‘

راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے منہال گلی، تھنہ منڈی علاقے میں تقریباً 3000 افراد آباد ہیں۔ علاقے میں اس وقت تقریباً 10 افراد قوت بصارت سے محروم Manihal Village in Rajouri, Where a Dozen Children are Blind ہیں۔

ضلع راجوری کا ایک گائوں، جہاں درجن کے قریب بچے بینائی سے محروم

بینائی سے محروم بچوں، نوجوانوں سمیت بزرگ افراد نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر ماہ پینشن کے نام پر محض ایک ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں بینائی سے محروم افراد کے لیے خصوصی اسکولز قائم کیے گئے ہیں جہاں نابینا افراد کی درس و تدریس کے علاوہ انہیں ہنرمند بنانے کا بھی انتظام ہے تاکہ ایسے افراد مستقبل میں دوسروں کے محتاج رہنے کے بجائے خود روزگار کما سکیں۔

بعض نابینا بچے دینی مدارس میں زیر تعلیم ہیں جہاں وہ دینی علوم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے بینائی سے محروم بچوں کے لیے مروجہ تعلیم سمیت ان کے کھیل کود کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’منیہال علاقے میں اس وقت 10 سے 15 افراد نابینا ہیں، چھوٹے سے دیہات میں نابینا افراد کی اتنی تعداد باعث تشویش ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:قابل فخر کارنامہ انجام دینے والا بینائی سے محروم نوجوان محمد اشرف

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت سے کئی بار رجوع کیے جانے کے باوجود انہوں نے علاقے کا معائنہ کرنے کے لیے ٹیم کو روانہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے محکمہ صحت سے علاقے میں آب و ہوا کا معائنہ کرنے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم روانہ کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم محکمہ صحت کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details