راجوری (جموں و کشمیر) :سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کی ایک پنچایت کھبلاں میں اراضی تنازعہ پر فریقین کے درمیان کہا سنی ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کافی عرصہ سے کھبلان علاقے میں دو کنبوں کے مابین اراضی پر تنازعہ جاری تھا جس کے باعث کنبوں کے مابین ہاتھا پائی ہوئی اور اس میں شفیق حسین ولد حسن محمد کی موت واقع ہو گئی۔
راجوری پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اراضی تنازعہ کے دوران ہوئے تصادم میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں شفیق حسین نامی شخص کی دوران علاج موت واقع ہو گئی جب کہ زخمی ہو دوسرا شخص زیر علاج ہے۔ راجوری پولیس نے اس ضمن میں معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 82/2023درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال راجوری پہنچایا جہاں طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔