راجوری:سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق ریچھ نے منگوٹہ، تھنہ منڈی علاقے کے ایک رہائشی غلام حسین پر حملہ کرکے اسے لہو لہان کر دیا۔ مقامی باشندوں نے زخمی غلام حسین کو فوری طور تھنہ منڈی اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ Bear Attack Leaves man injured in Rajouri
Bear Attack in Rajouri: ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی - راجوری ریچھ حملہ
ریچھ کے حملہ میں سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ Man Injured in Bear Attack in Rajouri
bear
مقامی باشندوں کے مطابق غلام حسین اپنے مویشیوں کو چَرانے جنگل لے گیا تھا جہاں ریچھ نے اس پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ مقامی باشندوں نے فوری طور غلام حسین کو ریچھ کے چنگل سے چھڑا کر اسے اسپتال پہنچایا۔ میڈیکل آفیسر، تھنہ منڈی غلام احمد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ غلام حسین کا علاج کیا جا رہا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہی انہیں ضلع اسپتال منتقل کیا جائے گا۔