راجوری:سرحدی ضلع راحوری کے مرادپور علاقہ میں ایک گھر کے نزدیک، مشکوک حالت میں ایک شخص کو دیکھا گیا۔ ذارئع کے مطابق ایک رہائشی گھر کے پاس ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا جس کے بعد ایک مقامی شخص نے ذاتی بندوق بارہ بور سے اس شخص پر گولی چلائی۔فائر ہونے کے بعد مشکوک شخص بھاگنے میں کامیاب ہوا۔ Suspected Person Fired In rajouri
دریں اثناہ گھر والوں کے مطابق مشکوک شخص گھر کے اندر داخل ہوا جس کے بعد گھر والوں نے شور کیا اور یہ شخص بعد چھت کے راستے سے بھاگ نکلا۔ مقامی لوگوں نے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس فوج سی آرپی ایف کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی مہیم شروع کی ہے۔