اردو

urdu

ETV Bharat / state

LG visits Rajouri راجوری فائرنگ متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا، منوج سنہا - دلباغ سنگھ دورہ راجوری

راجوری میں ہوئے فائرنگ سانحہ کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےعلاقے کا دورہ کیا۔ منوج سنہا نے کہا کہ اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے دھماکہ کے واقعے میں انکوائری کا حکم دیا ہے۔LG visits Rajouri

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 2, 2023, 5:40 PM IST

Updated : Jan 2, 2023, 10:54 PM IST

راجوری فائرنگ متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا، منوج سنہا

راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری میں ہوئے فائرنگ سانحہ کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے علاقے کا دورہ کیا۔منوج سنہا نے کہا کہ اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو انصاف ملے گا۔ LG visits Rajouri

یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم بندوق برداروں نے راجوری کے ڈھنگری گاؤں میں گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں آج ڈانگری گاؤں میں مشتبہ دھماکہ ہوا، یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں دو بچے ہلاک ہوگئی ہے جبکہ ود بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہے۔Civilian Killed in Rajouri

منوج سنہا دورہ راجوری

ایل جی منوج سنہا نے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ سکیورٹی فورسز اس معاملے کی باریک بینی سے چھان بین کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائی گی۔ منوج سنہا نے اس حوالے سے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موت کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد دھماکہ کی بھی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

منوج سنہا نے اس واقعہ کے بعد اعلیٰ سطحی سکیورٹی صورتحال کی جائزہ میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، فوج اور نیم فوجی افسران شامل ہوئے۔High Level Security Meeting

دلباغ سنگھ راجوری واقعہ

وہیں جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ راجوری واقعہ افسوسناک ہے۔ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کام کر رہی ہے اور اس واقعہ میں ملوثین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت کا قتل ہے اور ایسا کرنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائیگا۔DGP on Rajouri Incident

Last Updated : Jan 2, 2023, 10:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details