اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی ای ڈی دھماکہ میں ایک اگنی ویر ہلاک، دو افراد زخمی - ایل او سی دھماکہ میں فوجی ہلاک

IED Blast LoC Rajouri Agniveer Killed جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگ پھٹنے سے کم از کم ایک فوجی ہلاک جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

آئی ای ڈی دھماکہ میں فوجی ہلاک، دو زخمی
آئی ای ڈی دھماکہ میں فوجی ہلاک، دو زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 1:45 PM IST

Updated : Jan 18, 2024, 2:00 PM IST

راجوری: صوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک ’اگنی ویر‘ فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جمعرات کو پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ راجوری کے فارورڈ علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے تینوں فوجیوں کو کمانڈ اسپتال ادھمپور منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ کر فوت ہو گیا۔

فوت ہونے والے یا زخمی ہوئے اہلکاروں کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ قبل ازیں گزشتہ برس نومبر ماہ میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال ایک بار پھر اس وقت کشیدہ ہوئی جب ضلع پوچھ کے منکوٹ علاقے میں لینڈ مائن پھٹنے سے دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ یکم نومبر کو اُس وقت پیش آیا جب فوجی دستہ لائن آف کنٹرول پر معمول کے گشت پر مامور تھا۔ جموں ضلع کے ارنیا سیکٹر میں انڈو پاکستان انٹرنیشنل بارڈر پر پاکستانی رینجرز کی بلا اشتعال فائرنگ کے محض پانچ روز بعد ہی یہ لینڈ مائن بلاسٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پاکستانی رینجرز کی فائرنگ کے نتیجے میں بارڈر سکیورٹی فورس کا ایک اہلکار اور ایک مقامی خاتون زخمی ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:پلوامہ میں آئی ای ڈی دھماکہ

بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا تھا کہ 26 اکتوبر کی شام تقریباً 8 بجے پاکستانی رینجرز نے ارنیہ سیکٹر، جموں میں بھارت - پاکستان انٹرنیشنل بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کی۔ ترجمان کے مطابق بی ایس ایف کے جوان بھی فوری طور پر مورچہ زن ہوئے تھے اور انہوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

Last Updated : Jan 18, 2024, 2:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details