جموں:جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعرات کے روز کہا کہ ڈانگری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر ضلع میں سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملوثین کو انجام تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیانی قریبی تال میل اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ان باتوں کا اظہارڈی جی پی نے راجوری میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر کہا
انہوں نے کہا کہ ڈانگری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط ومستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملوثین کو انجام تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل ناگزیر ہے۔ بتادیں کہ یکم جنوری کو راجوری کے ڈانگری گاوں میں نامعلوم بندوق برداروں نے عام شہریوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سات لوگ مارے گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس سربراہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ کے ہمراہ راجوری کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں اور سراغ رساں اداروں کے درمیان قریبی تال میل کے باعث پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔