جموں وکشمیر کے لمبیری علاقے میں آج بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس حادثہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
کشمیر میں بھیانک سڑک حادثہ، ویڈیو جموں پونچھ شاہراہ پر سڑک بھیانک سڑک حادثے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرنکوٹ سے جموں جا رہی بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 6 افراد کی موقع واردات ہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی شخص نے سندر بنی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔
اس حادثے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں سندر بنی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں بیشتر مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اس معاملے میں ضلع انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ حادثہ آج دوپہر تقریباً 2 بجے کے قریب پیش آیا، بس سڑک سے نیچے گہری کھائی میں گرگئی ،جس کے بعد مسافروں میں چیخ وپکار مچ گئی۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور راحت رسانی میں مصروف ہوگئے ہیں۔