اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK Bank Manager Thanna Mandi : تھنہ منڈی کے بینک منیجرکا تبادلہ، لوگوں نے خوش اسلوبی کے ساتھ الوداع کہا - لوگوں نے خوش اسلوبی کے ساتھ منیجر کا الوداع کیا

تقریب کے دوران مقامی لوگوں نے برانچ مینیجر امت گپتا کو پھولوں کی مالا پہنا کر والہانہ طریقہ کے ساتھ الوداع کیا۔ مقامی افراد نے ان کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ INTUC Organised Farewell Party

تھنہ منڈی کے بینک مینیجرکا تبادلہ
تھنہ منڈی کے بینک مینیجرکا تبادلہ

By

Published : Jun 15, 2022, 12:44 PM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھانہ منڈی میں قائم جموں و کشمیر بینک برانچ کے مینیجر اعجاز وانی کے تبادلہ پر ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام منگل کے روز انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس کے ضلعی صدر طاہر شال نے کیا۔ Farewell Party of JK Bank Manager

سب ڈویژن تھنہ منڈی کے مقامی لوگوں نے اپنے مقامی افسر برانچ مینیجر اعجاز وانی کو شاندار اور خوش اسلوبی کے ساتھ الوداع کیا ہے۔ تقریب کے دوران مقامی لوگوں نے برانچ مینیجر امت گپتا کو پھولوں کی مالا پہنا کر والہانہ طریقہ کے ساتھ الوداع کیا۔ مقامی افراد نے ان کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ INTUC Organised Farewell Party

مقامی لوگوں نے کہا کہ اعجاز وانی عرصہ دراز سے بطور جموں و کشمیر بینک برانچ مینیجر تھنہ منڈی کے عہدے پر فائز رہے جنہوں نے اپنی نوکری کا فریضہ ایمانداری، دیانتداری اور محنت و لگن کے ساتھ انجام دیا اور ہر وقت لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہ کر لوگوں کے دل جیت لیے۔ INTUC Organised Farewell Party

مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ افسر نے اپنی نوکری کے دوران لوگوں کو خاص کر بینک صارفین کو ہر ممکنہ مدد کی اور ہر وقت پیش پیش رہے انہوں نے ان کی بہترین کارکردگی پر تعریف کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعجاز وانی کی تھنہ منڈی میں ایک یادگار اور بہترین خدمات انجام دینے کے بعد آج جموں و کشمیر بینک برانچ سے تبادلہ ہوا ہے جس کے سبب آج یہاں کے مقامی لوگوں نے بڑے احسن طریقہ سے انہیں پھولوں کی مالا پہنا کر الوداع کیا۔j&k bank manager transfer

اس اہم تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر، تحصیلدار تھنہ منڈی منڈی ساحل علی شاہ، وارڈ کونسلروں پنچائتی نمائندوں، بیوپار منڈل کے عہدیداروں، اخباری نمائندوں اور تھنہ منڈی کی کئی دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :'World Blood Donor Day': گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں بلڈ ڈونر کے عالمی دن کی تقریب

ABOUT THE AUTHOR

...view details