راجوری:سرحدی ضلع راجوری کےکالاکوٹ علاقہ میں لوگوں کی جانب سےانتظامیہ کےخلاف انوکھے انداز میں احتجاج کیا گیا۔ بیوپارمنڈل کالاکوٹ نے بازار کو بند رکھنے کی کال دی، جس کے بعد پورا بازار بند رہا اور دوکاندار اور مقامی لوگوں نے مل کر کالاکوٹ تاسیوٹ سڑک کی مرمت کاکام خود شروع کیا۔ جس میں کالاکوٹ کےمختلف علاقوں سے لوگوں نےشرکت کی قابل ذکر ہے کہ کالاکوٹ تا سیوٹ 22 کلومیٹر سڑک کی اتنی خستہ حالت ہے کہ پیدل چلنا بھی لوگوں کے لیے دشوار ہے۔
یپور منڈل کالاکوٹ کے لوگوں نے چندا اکھٹا کر کے سڑک کی مرمت کے لیے بجری منگواکر اس کی مرمت خودشروع کی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر روز اس سڑک سے سینکڑوں لوگوں کا گزر ہوتا ہے جس کے باعث ہماری گاڑیوں کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ کئی بار تحصیل انتظامیہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ گورنر انتظامیہ کو بھی اس سڑک کی مرمت کے لیے التجا کی گئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔