راجوری:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کنڈی علاقے میں منگل کے روز میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے کنڈی علاقے باگلہ گاؤں میں منگل کے روز اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں رہائشی مکان سے برآمد کی گئیں۔
Husband wife duo found dead راجوری میں میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد - ای ٹی وی بھارت نیوز
راجوری ضلع کے کنڈی علاقے میں منگل کے روز میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کی۔
Published : Oct 17, 2023, 3:18 PM IST
|Updated : Oct 17, 2023, 3:47 PM IST
تفصیلات کے مطابق 55 سالہ محمد عاظم ولد محمدخان اور ان کی 50 سالہ اہلیہ گلزار بیگم ساکن کنڈی اپنے مال مویشی کے ساتھ اپنی ڈھوک( سیزنل مکان) میں موجود تھے اور اسی دوران آج وہ اپنے ڈھوک میں پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم علاقہ کی طرف روانہ ہوئی۔ یاد رہے کے یہ علاقہ پہاڑی ہے اور موسم خراب ہونے کے سبب اس مقام تک پہنچنے میں پولیس کو کافی دشواری پیش آرہی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا، چنانچہ پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر طبی لوازمات کی خاطر انہیں ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ میاں بیوی کا سنسنی خیز طریقے سے قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ایک انسانیت سوز واقع ہے اور ملوثین کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی راجوری نے خصوصی تحقیقات ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ قاتلوں کو جلدازجلد سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔
مزید پڑھیں:Soldier Dies in Rajouri: حادثاتی طور گولی چلنے سے فوجی اہلکار ہلاک