مکان گرنے سے کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن اس میں مالی نقصان ہوا ہے۔
مکان گرنے سے مالی نقصان - no casualties
جموں کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے گاؤں کلیر میں آج صبح اچانک ایک رہائشی مکان زمین دوز ہو گیا جس کے نتیجہ میں گھریلو سامان تباہ ہو گیا۔
مکان گرنے سے مالی نقصان
بتایا جاتا ہے کے خطہ میں ہو رہی مسلسل بارش کے سبب یہ مکان زمیں دوز ہو گیا۔ وہیں مکان کے مالک سیور جیت سنگھ کے مطابق آج صبح اچانک مکان کی چھت گر گئی۔
انہوں نے کہا کہ گھر کے لوگ باہر تھے تاہم گھر میں رکھا سامان پوری طرح تباہ ہو گیا ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کے غربت کی وجہ سے وہ گھر کی تعمیر نہیں کر سکتے انتظامیہ کی جانب سے کچھ امداد فراہم ہو تو وہ اپنا گھر پھر سے تعمیر کر سکتے ہیں۔
Last Updated : Feb 25, 2020, 4:54 PM IST