جموں:یکم جنوری 2023 کو راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد جموں خطہ میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جموں ڈویژن خاص کر جموں ضلع میں حفاظت کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں سمیت جموں کے شہر خاص میں بھی چوکسی بڑھا دی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے کسی بھی مشکوک نقل و حرکت یا مشتبہ شخص کے بارے میں فوری طور پولیس کو مطلع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ Jammu High Alert
High Alert in Jammu: جموں خطے میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات - جموں خطہ میں سیکورٹی میں اضافہ
سرحدی ضلع راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے وہیں جموں و کشمیر پولیس نے جموں خطہ میں سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ Security Beefed Up in Jammu
شہری ہلاکتوں کے بعد سرحدی ضلع رجوری کے ڈانگری علاقے میں سرچ آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے۔ ساتھ ہی جموں و کشمیر پولیس نے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ ’’جموں و کشمیر پولیس آپ کے ساتھ ہے۔‘‘ پولیس کی جانب سے عوام سے چوکس رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس نے عوام سے خصوصی فون نمبرات بھی شیئر کیے ہیں اور کسی بھی پریشانی یا مشکوک نقل و حمل کے پیش نظر پولیس کے ساتھ فور طور رابطہ قائم کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ High Alert in Jammu after Rajouri Killing
سیکورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اتوار کو راجوری کے ڈانگری علاقے میں ہوئی ایک بڑی واردات کے دوران چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حالانکہ ابھی تک کسی بھی عسکری تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے راجوری میں ایک ہندو گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ وہیں پیر کی صبح جائے مقام پر اسرار دھماکہ ہوا جس میں دو کمسن بچوں کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس سمیت دیگر حفاظتی ایجنسیز نے فوری طور موقع پر پہنچ کر فرار ہوئے مشتبہ عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے جو ہنوز جاری ہے۔ Security Arrangements after Rajouri Killing