اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیر پنچال میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری - Heavy rains continue in Pir Panchal region

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری پونچھ والی شاہراہ کو آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، یہاں حادثے میں کسی بھی جانی نقسان کی اطلاع نہیں۔

خطہ پیر پنچال میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری
خطہ پیر پنچال میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری

By

Published : Jul 28, 2021, 8:58 PM IST

تھنہ منڈی خطہ پیر پنچال کے علاقوں میں کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ تھنہ منڈی راجوری سڑک پر باولی کے مقام پر تودے گرنے کی وجہ سے تھنہ منڈی راجوری سڑک پر کئی گھنٹوں تک سڑک بند رہی۔

خطہ پیر پنچال میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری

پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہونچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد سڑک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کھولا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھرم راج کمپنی نے سڑک کا کام چھوٹے ٹھکیداروں کو دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کشتواڑ: دچھن میں بادل پھٹنے سے 40 افراد لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک کا کام کررہی دھرم راج نامی کمپنی کو ہدایت دیں کہ وہ چھوٹے ٹھکیداروں کو کام نہ دیں تاکہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details