جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقہ میں دو ماہ کے دوران آج تیسری مرتبہ سیکورٹی اہلکاروں اور عکسریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
وہیں گزشتہ ماہ تھانہ منڈی کے پنگائی علاقہ میں دو اور کالس علاقہ میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا۔
راجوری میں انکاونٹر جاری، دو ماہ میں تیسرا انکاؤنٹر گزشتہ روز تھانہ منڈی کے بھنگائی علاقہ سے سکیورٹی فورسز کی گشتی پارٹی کو ہینڈ گرنیڈ بھی ملا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شوپیان: حادثاتی فائرنگ سے میجر ہلاک
واضح رہے کہ رات گئے سکیورٹی فورسز نے ذرائع کے مطابق ملی اطلاح سے بروٹ علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا اور اچانک عسکریت پسندوں کی طرف سے ان پر فائرنگ ہوگئی۔ یہ فائرنگ رات دوبجےسے شروع ہوئی تھی، اس فائرنگ میں کسی بھی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔