راجوری: وائٹ نائٹس کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی اوسی) لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ نے منگل کے روز سندر بنی راجوری اور اکھنور سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات فوجی آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔اس موقع پر فوجی کمانڈر نے کہا کہ دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔Lt Gen Manjinder Singh visits LOC
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ وائٹ نائٹس کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ نے منگل کے روز سندر بنی راجوری اور اکھنور سیکٹر کا دورہ کیا۔فوج کے سینیئر آفیسران نے جی او سی کو آپریشنل تیاریوں، سکیورٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور اندرونی سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔White Knight Corps GOC Visits Akhnoor LOC
وائٹس نائٹس کارپس کے کمانڈر نے اگلے علاقوں میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس دوران وہاں تعینات فیلڈ فارمیشن کمانڈروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔Operational Preparedness In LOC
انہوں نے کہا کہ ’ دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔'