راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے گورنمنٹ اسپتال میں امراض چشم میں مبتلا افراد کے لیے خصوصی طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Free Medical Camp in Thanna Mandi Rajouriطبی کیمپ میں تھنہ منڈی سمیت دیگر ملحقہ علاقوں سے آئے درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ طبی کیمپ میں مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔
Free Medical Camp in Thanna Mandi Rajouri: تھنہ منڈی، راجوری میں طبی کیمپ کا انعقاد - دیہی علاقوں میں طبی کیمپس کا انعقاد
دور دراز اور دیہی علاقوں میں طبی کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے تاکہ عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر طبی خدمات پہنچائی جا سکیں۔
سی ایم او راجوری نے بتایا کہ طبی کیمپ کے دوران جن مریضوں کو ماہرین نے آپریشن کا مشورہ دیا انکی جراحی کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال راجوری میں بالکل مفت انجام دی جائے گی۔ Rajouri Free Medical Campسی ایم او کے مطابق ضلع کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں اس طرح کے مزید طبی کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا تاکہ عوام الناس کو گھر کی دہلیز تک طبی خدمات پہنچائی جا سکیں۔
چیف میڈیکل آفیسر، راجوری نے لوگوں سے اس طرح کے کیمپس سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل وہیں لوگوں نے مستقبل میں اس طرح کے مزید طبی کیمپس کا انعقاد عمل میں لائے جانے کی بھی خواہش ظاہر کی۔