راجوری:سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز گورنمنٹ اسکول راجوری میں گیس کے اخراج سے آگ نمودار ہوئی جس دوران استانی سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سےروک دیا ہے۔LPG Leakage In Govt School In Rajouri
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد سبھی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت استانی مریم بیگم دختر عبدالطیف ، شہناز اختر ، شوکت علی ولد عبدالرلحمید اور سلیمہ اختر زوجہ محمد اقبال کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔